ابنا: عباس العمران نے العالم سے گفتگو میں کہا کہ شاعرہ آیات القرمزی کو رہا کردیا گيا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آیت القرمزی کو ایک برس قید کی سزا دی گئي تھی۔ بحرین کے انقلاب کے آغاز میں ایک سو بیس خواتیں کو گڑفتار کیا گيا جن میں سے کچھ اب بھی قید میں ہیں۔انسانی حقوق مرکز نے کہا ہے کہ بحرینی فورسز انقلابیوں کو گرفتار کر کے جسمانی ایذايئں پہنچاتی ہیں اور جسمانی ایذايئں پہنچانے کا حکم اعلی حکام جاری کرتے ہیں تاکہ انقلابیوں کو اصلاح پسندانہ مطالبات سے باز رکھا جائے۔ آل خلیفہ کی قید سے رہا ہونے والوں کا کہنا ہے کہ انقلابیوں کو قید تنہائي میں رکھا جاتا ہے انہیں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہے ، ان کے مقدسات کی توہین کی جاتی ہے اور انہیں طرح سے طرح سے جسمانی اور روحانی ایذائيں پہنچائي جاتی ہیں۔ ادھر بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحرینی عوام نے گذشتہ روز اور گذشتہ شب مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کرکے آل خلیفہ کی حکومت کی سرنگونی کے نعرے لگائے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ نرسوں کی یونین کی سربراہ رولا صفار اور ٹیچروں کی یونین کے نائب سربراہ جلیل سلمان نے اپنی گرفتاری کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔.............
/169